صحبت شب
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - رات کی محفل یا ملاقات، رات کا جلسہ۔ "شمع کا فوری جھلملا جھلملا کر صحبت شب کو الوداع کر چکی تھی۔" ( ١٩١٢ء، شہید مغرب، ١٨ )
اشتقاق
عربی زبان سے مشتق اسم 'صحبت' کے ساتھ کسرہ اضافت لگا کر فارسی اسم 'شب' لگا کر مرکب اضافی بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩١٢ء کو "شہید مغرب" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - رات کی محفل یا ملاقات، رات کا جلسہ۔ "شمع کا فوری جھلملا جھلملا کر صحبت شب کو الوداع کر چکی تھی۔" ( ١٩١٢ء، شہید مغرب، ١٨ )
جنس: مؤنث